Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے مزید 45 سعودی اور 36 پاکستانی جدہ پہنچ گئے

’سوڈان سے جدہ پہنچنے والے تارکین میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈان سے سعودی شہریوں سمیت غیرملکیوں کی انخلا کی کوششوں کے تحت آج اتوار کو مزید 45 سعودی شہریوں کے علاوہ 53 غیر ملکی جدہ پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پہنچنے والے تارکین میں 36 پاکستانی ہیں جنہیں سعودی بحری جہاز ’جلالۃ الملک الدرعیہ‘ کے ذریعہ کنگ عبد اللہ بحری بیس میں پہنچایا گیا ہے۔
جہاز میں  سلطنت عمان، امریکہ اور نیپال کے بھی شہری شامل ہیں جنہیں جدہ پہنچنے پر تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر: