Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی شکاریوں نے 6موروں کو ہلاک کردیا

سیتا پور۔۔۔۔یوپی کے ضلع سیتا پور کے ایک گاؤں میں زہریلے بیج کھلا کر 6مور ماردیئے گئے۔ساتواں مور بچ گیا ابھی اس کا علاج جاری ہے۔یہ سارا دھندا غیر قانونی شکاریوں کا ہے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح کا واقعہ راجستھان کے ضلع بھلوارامیں بھی ہوا تھا جہاں 6موروں کو زہریلی خوراک دیکر ہلاک کیا گیا تھا۔ملک کے مختلف علاقوں سے موروں کے گوشت اور کھال کیلئے ان کو ہلاک کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔پچھلے سال دسمبر میں بھی مدھیہ پردیش سے موروں کے 2غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے اس قومی پرندے کی باقیات برآمد کی گئی تھیں۔2016میں راجستھان کے ضلع بنڈی میں غیر قانونی شکاریوں نے 200سے زیادہ مورہلاک کئے تھے۔

شیئر: