عسیر میں 66 کلو چرس ضبط، پانچ غیرملکی گرفتار
’گرفتار شدگان ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور سرحد عبور کرکے آئے تھے‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کی سرحدی سیکیورٹی فورس نے پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 66 کلو چرس ضبط کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان ایتھوپیا کے تارکین وطن ہیں۔‘
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتارشدگان ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے اور سرحد عبور کرکے آئے تھے۔‘
’انہیں ویران پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گشتی سکیورٹی فورس نے انہیں مشکوک حالت میں دیکھا تھا۔‘
سرحدی سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ملک میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔‘
’ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتارشدگان کو متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا۔‘