ظھران میں نواں فلم میلہ جمعرات سے شروع
فیسٹیول کے نویں سیشن کے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کااعلان بھی ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
نواں سعودی فلم فیسٹیول جمعرات کو ظہران کے ’اثرا‘ سینٹر میں شروع ہوگا۔ 8 دن تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اثرا سینٹرکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم فیسٹیول کا اہتمام سعودی سینما سوسائٹی کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
میلے میں 78 فلمیں پیش کی جائیں گی۔ فلموں کو ورچول ریئلٹی ڈیوائسزکے ذریعے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
اثرا سینٹر کا کہنا ہےکہ فلم فیسٹیول کے دوران ثقافتی سیمینار بھی ہوں گے اور ٹریننگ ورکشاپس کا بھی اہتمام ہوگا۔ متعدد مصنفین اپنی کتابیں دستخطوں کے ساتھ پیش کریں گے۔
اس موقع پر فلم فیسٹیول کے نویں سیشن کے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کااعلان بھی ہوگا۔