مقابلہ حسن قرات اور اذان: سعودی اور ایرانی شہری فاتح ، گنیز بک میں 6 ریکارڈ
مقابلہ حسن قرات اور اذان: سعودی اور ایرانی شہری فاتح ، گنیز بک میں 6 ریکارڈ
جمعہ 7 اپریل 2023 22:03
سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اذان اور قرات کے بین الاقوامی مقابلہ ’عطر الکلام‘ (کلام کی خوشبو) اختتام پذیر ہوگیا۔
حسن قرات کا پہلا انعام ایران کے یونس شاہمرادی اور خوبصورت اذان کا پہلا انعام سعودی شہری محمد آل الشریف نے حاصل کیا ہے۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے مقابلے میں کامیاب ہونے والے 20 افراد کو بارہ ملین ریال سے زیادہ کے انعامات دیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خوبصورت اذان کے پہلے انعام یافتہ کو 20 لاکھ اور حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایرانی کو 30 لاکھ ریال کاانعام دیا گیا۔
اذان اور قرات کا مقابلہ ’عطر الکلام‘ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چھ اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔
قرات کے مقابلے میں بڑی تعداد میں شریک ممالک کے حوالے سے یہ پہلا مسابقہ ہے جسے گنیز بک آف ورتلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
شریک ممالک کی تعداد کے حوالے سے یہ اذان کا سب سے بڑامسابقہ تسلیم کیا گیا۔ قرات کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔
اذان کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کی تعداد کے حوالے سے بھی مسابقہ سرفہرست رہا ہے۔
علاوہ ازیں قرآن کریم اور اذان کے مسابقوں کے لیے مختص انعامات کے حوالے بھی اسے گنیز بک آف ورتلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسابقے کا پہلا راؤنڈ جنوری 2023 میں ہوا تھا جس میں 165 ممالک کے 50 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا تھا۔