Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں 80 لاکھ سیاحوں کی سعودی عرب آمد

سعودی عرب کے مختلف قسم کے ویزے متعارف کرائے گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی محکمہ سیاحت کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 80 لاکھ سیاح سعودی عرب آئے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فہد حمید الدین نے بتایا کہ دبئی میں عربین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشین میں شرکت کرنے والے وفود میں ہمارا وفد سب سے بڑا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ ’ماضی کے مقابلے میں اب سعودی عرب آنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ حکومت نے مختلف قسم کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔‘ 
حمید الدین نے بتایا کہ ’2022 کے دوران 93 ملین سیاح سعودی عرب آئے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی ہی میں 80 لاکھ  سیاح آ چکے ہیں یہ ہماری توقع سے زیادہ ہے۔ ابتدائی تین ماہ کے دوران عمرے کے لیے 41 لاکھ افراد سعودی عرب آئے۔

شیئر: