Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  اندرون وبیرون مملکت سے سیاحت میں ریکارڈ اضافہ

اندرون وبیرون مملکت سے 93 ملین افراد نے سیاحتی پروگراموں میں شرکت کی(فوٹو، ٹوئٹر)
گزشتہ برس اندرون وبیرون مملکت سے 93 ملین افراد سیاحتی مقامات پرآئے 
سعودی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ  گزشتہ برس اندرون و بیرون مملکت سے  93 ملین افراد سیاحتی پروگراموں میں شریک ہوئے۔
محکمے کاکہناہے کہ ’سعودی وژن 2030 نے سیاحتی اہداف کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے وہ کامیابی سے حاصل کرلیے گئےہیں۔ 
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں 5 ہزار سے زیادہ پارٹنرزبنالیے ہیں اور سیاحتی پروگرام چلانے والوں کے ساتھ 500 سے زیادہ معاہدے کرلیے ہیں۔ 
محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ متعدد بین الاقوامی سیاحتی آگہی مہم میں حصہ لیا ہے۔
دنیا بھر میں 80 سے زیادہ تشہیری ٹور کیے ہیں اور 120 سے زیادہ بین الاقوامی سیاحتی پروگرام کیے ہیں۔
علاوہ ازیں عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے والا مشترکہ پورٹل ’نسک‘ بھی جاری کیا ہے۔ 

شیئر: