Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چاند گرہن آج ہوگا

گرھن 6 بج کر14 منٹ پرشروع ہوگا جو4 گھنٹے سے زیادہ رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
آج سعودی عرب میں چاند گرہن ہوگا۔ جو 4 گھنٹے18منٹ تک جاری رہے گا۔ گرھن کا آغاز سورج غروب ہوتے وقت ہوگی۔ اس کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 14 منٹ سے لے کر 10 بجکر31 منٹ تک جاری رہے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق چاند گرہن قمری مہینے کے وسط میں سورج، زمین اورچاند کے خط مستقیم پرآنے کی صورت میں ہوتا ہے۔
چاند سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی حجاب میں آجاتی ہے۔ 
فلکیاتی علوم کی انجمن آفاق کےرکن برجس الفلیح نے کہا کہ آج ہونے والا چاند گرہن کچھ استثنائی خصوصیات کاحامل ہے، حالیہ گرہن میں چاند کی روشنی غیر معمولی طور پر کم ہوگی کیونکہ وہ زمین کے محیط کے سائے سے گزرے گا جس کی وجہ سے منعکس ہونے والی روشنی غیرمعمولی طورپرکم دکھائی دے گی۔

شیئر: