Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو مکمل چاند گرہن ہوگا: ماہر فلکیات

’سعودی عرب اور مشرق وسطی میں چاند گرہن دن کے وقت واقع ہونے پر یہاں نظر نہیں آئے گا‘ ( فوٹو: سبق)
فلکی علوم کے ماہر ملہم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ آئندہ منگل  چاند گرہن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چاند گرہن ایک گھنٹہ 25 منٹ کے لیے ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سورج گرہن کے دو ہفتوں کے بعد  چاند مکمل طور پر گرہن ہوگا‘۔
’منگل کے روز چاند گرہن دوپہر 12 بجکر 9 منٹ پر ہوگا۔ ایک بجکر 59 منٹ پر اس کا نکتہ عروج ہوگا جبکہ 3 بجکر 49 منٹ پر ختم ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور مشرق وسطی میں چاند گرہن دن کے وقت واقع ہونے پر یہاں نظر نہیں آئے گا البتہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ سال رواں کا آخری چاند گرہن ہے، اس کے بعد آئندہ سال چاند گرہن ہوگا‘۔

شیئر: