Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے اب تک 8 ہزار سے زیادہ افراد کا انخلا کیا گیا : ترجمان

’سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اب تک 21 بحری آپریشن ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بحریہ کے ترجمان کرنل علی بن حسن آل علی نے کہاہے کہ سعودی عرب نے سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اب تک 21 بحری آپریشن کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک 110 ممالک سے تعلق رکھنے والے 8292 افراد کا انخلا کیا جاچکا ہے‘۔
’جبکہ سوڈان سے غیر ملکیوں کے بحری انخلا کا آپریشن جاری ہے  جس میں سعودی شہریوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو بلا تفریق سوڈان سے نکالا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انخلا کی یہ مہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کی جارہی ہے‘۔
’یہ انسانی مہم سعودی عرب کی طرف سے انسانی دوست کا پیغام ہے جس میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار واضح ہوتا ہے‘۔

شیئر: