پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون پر سعودی عرب کے ممنون ہیں: سوڈان میں متعین پاکستانی سفیر
بعض پاکستانی ابھی بھی سوڈان میں ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سوڈان میں متعین پاکستانی سفیر امیر بہروز نے سوڈان سے پاکستان کے 1200 شہریوں کو بحفاظت جدہ منتقل کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سفیر پاکستان نے کہا کہ ’سعودی حکومت ہمارے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے سلسلے میں ہمارے ساتھ مسلسل تعاون کررہی ہے۔ سوڈان میں سعودی سفارتخانے نے اس سلسلے میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیا۔ اسی تعاون کے نتیجے میں سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا مشن کامیابی کے ساتھ منطقی انجام کو پہنچا‘۔
سفیر پاکستان نے بتایا کہ ’ہمارے بعض شہری سوڈان میں قیام کے لیے پرعزم ہیں وہ وہاں رہ کر اپنی زمینوں، زرعی فارموں اور کاروبار کی دیکھ بھال کے لیے رہنا چاہتے ہیں۔ ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہاں سے انخلا کے سلسلے میں ہم ان سے بات چیت کررہے ہیں‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں