Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے انخلا: مزید 450 سے زیادہ  افراد جدہ پہنچ گئے

سوڈان سے ایک طیارہ بھی 70 افراد کو لے کر پہنچا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سوڈان سے خانہ جنگی کے بحران میں مبتلا افراد کو نکالنے کے لیے سعودی عرب کا انخلا پروگرام جاری ہے۔ اتوار  7 مئی  2023 کو سوڈان سے 2 سعودی جہاز مختلف ملکوں کے 450 سے زیادہ افراد کو لے کر جدہ  بندرگاہ پہنچے۔
العربیہ اور الاخباریہ چینل کے مطابق الریاض اور ابہا جہاز اتوار کو جدہ کے کنگ فیصل سی بیس پہنچے۔
چینل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوڈان سے ایک  سعودی طیارہ مختلف  ملکوں کے  70 افراد کو لے کر جدہ پہنچا۔ یہ فضائی راستے سے غیرملکیوں کو سعودی عرب لانے والا تیسرا سعودی طیارہ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب برادر اور دوست ملکوں کے شہریوں کا انخلا پروگرام اعلی قیادت کی ہدایت پر چلائے ہوئے ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی برادری کی جانب سے  سعودی  عرب کے انسانیت نواز مشن کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: