امدادی سامان لے جانے والا چوتھا سعودی طیارہ سوڈان روانہ
,طیارے میں 10 ٹن غذائی اشیا کے علاوہ طبی اور امدادی سامان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب طرف سے امدادی سامان سے بھرا چوتھا طیارہ سوڈان پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 10 ٹن غذائی اشیا کے علاوہ طبی اور امدادی سامان ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے اس سے قبل امدادی سامان کے دو طیارے خرطوم روانہ کئے تھے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈانی عوام کے لیے امدادی سامان کے طیارے روانہ کرنے کے علاوہ عوامی عطیات مہم بھی جاری ہے۔