Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سودہ میں بندروں نے سیاحوں پر حملہ کردیا

’سعودی جوڑے کی گاڑی کو گھیر کر خوف و ہراس پھیلا دیا‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر کے تفریحی مقام السودہ میں بندروں نے سیاحوں پر ایک مرتبہ پھر حملہ کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندروں نے سعودی جوڑے کی گاڑی کو گھیر کر خوف و ہراس پھیلا دیا۔
سیاحوں نے کہا ہے کہ ’یہاں اکثر سیاح گاڑی سے اتر کر بندروں کو دیکھتے ہیں اور بعض انہیں کھانا دیتے ہیں۔
بندروں کی زبردست افزائش کی وجہ سے یہاں اب گاڑی سے اترنا خطرناک ہو گیا ہے۔
سعودی جوڑے نے دوسرے لوگوں کی مدد سے بندروں کو بھگادیا اور گاڑی میں بیٹھ کر شیشے بند کریئے۔
قبل ازیں اس سے قریبی مقام پر بندروں نے ٹرک ڈرائیور پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔
اسی مقام پر بندروں نے ایک دو سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا تھا۔
سیاحوں کے علاوہ مقامی رہائشیوں نے متعلقہ ادارے سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 

شیئر: