Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وہ ہستی جس کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں بھی نعم البدل نہیں‘

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے رشتے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر جہاں عام شہری سے لے کر سیاسی اور سماجی شخصیات ماں سے اپنی محبت کا اظہار سوشل پر میڈیا پر کر رہے ہیں وہیں سپورٹس کے معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ماؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنی والدہ کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’ماؤں کا عالمی دن مبارک‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔ بابر اعظم نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ’میری والدہ نے مجھ پر تب بھروسہ کیا جب کوئی بھی نہیں کرتا تھا۔‘

سچن تندولکر نے ٹویٹ کیا کہ آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) کے دور میں ایک چیز جو بدل نہیں سکتی وہ ماں (آئی) ہیں۔‘

سری لنکن کھلاٹی چماری اتھاپتھو کی والدہ کے ساتھ تصویر

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر

انڈین کرکٹر سمرتی مندھنا کا کہنا ہے کہ ہر سال وہ اپنی ماں کو بہترین ماں قرار دیتی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر ڈیوائن براؤ والدہ کے ساتھ

شیئر: