Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی طرف سے امیر کویت کو مکتوب

’شاہ سلمان نے امیر کویت کو عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عرب لیگ کا سربراہ اجلاس سعودی عرب میں رواں ماہ کے دوران ہوگا۔
شاہ سلمان کی طرف سے روانہ کئے جانے والے مکتوب کو کویت میں  سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے امیر کویت کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: