Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی ادارے اشیا کی قیمتیں بڑھانے کے لیے پیشگی منظوری لینے کے پابند

سعودی مجلس شوری نے اجلاس میں قرارداد کی منظوری دی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے وزارت تجارت سے  کہا ہے کہ ’اشیا کی قیمتیں بڑھانے کے لیے تجارتی اداروں کو وزارت سے پیشگی منظوری لینے کا پابند بنایا جائے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو نائب صدر ڈاکٹر مشعل السلمی کی صدارت میں شوری کے 33 ویں معمول کے اجلاس کے دوران اہم امور پر غور کیا گیا۔
مجلس شوری نے قرارداد تجارتی و سرمایہ کاری کمیٹی کا نقطہ  نظر سامنے آنے اور ارکان شوری کے خیالات اور اعتراضات سننے کے بعد منظور کی ہے۔
مجلس شوری نے وزارت تجارت سے کہا کہ  وہ گاڑیوں کی فروخت اور اس کے بعد دی جانے والی سہولتوں سے متعلق ضروری ضوابط بنانے  کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کرے تاکہ اندرون ملک گاڑیوں کی طلب پوری کرنے کے ساتھ لاگت کم ہو اور گاڑیوں کے ڈیلرز پر پابندیاں عائد ہوں۔

شیئر: