Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا پر سعودی عرب کا شکریہ: اشرفی 

وزیر اعظم کے مشیر برائے مشرق وسطی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سوڈان سے غیر ملکیوں کے  انخلا میں سعودی عرب کا کردار تاریخی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم پاکستانی تارکین کے انخلا میں سعودی عرب کے ممنون ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’ سوڈان میں موجود غیر ملکی کا بلا امتیاز انخلا سعودی عرب کے انسانی کردار کی عکاسی کرتا ہے‘۔
انہوں نے یہ بات جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہی ہے جس میں پاکستانی صحافیوں کے علاوہ مقامی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ سوڈان میں پھنسے ہم وطنوں کے انخلا میں ہر طرح کا تعاون کیا ہے‘۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کا موقف یکساں ہے‘۔
انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے پیش کی جانے والی سعودی حکومت کی خدمات کی تعریف کی ہے۔

شیئر: