Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی سیامی بچوں کا آپریشن کامیاب، والد کا اظہارتشکر

آپریشن چارمراحل پرمشتمل تھا جو 10 گھنٹے تک جاری رہا(فوٹو، ٹوئٹر)
 یمن کے سیامی بچے( جڑے ہوئے ) سلمان اورعبداللہ کا کامیاب آپریشن کامیاب رہا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق یمنی بچوں کا آپریشن ریاض  کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوا۔
آپریشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے جڑے بچوں کی حالت نازک تھی۔
ان کے متعدد اعضا مشترک تھے۔ پیدائشی خرابی دور کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ 
الربیعہ نے مزیدبتایا کہ آپریشن 4 مراحل میں انجام دیا گیا جو دس گھنٹے تک جاری رہے۔ آپریشن میں ہڈیوں، پیشاب کی نالی، بچوں کے امراض، پلاسٹک سرجری کے ماہرین کے علاوہ معاون طبی عملہ اور نرسوں نے حصہ لیا۔
الربیعہ نے بتایا کہ یمن کے جڑے بچوں کا سعودی عرب میں یہ 8 واں آپریشن ہے جبکہ سعودی ماہرین اب تک اس جیسے 55 آپریشن کرچکے ہیں۔ 
یمنی بچوں کے والد نے آپریشن کی کامیابی کی اطلاع ملنےپر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے ملاقات کرکے ان کی پیشانی چومی۔ اس منظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  
یمنی بچوں کے باپ یوسف الملیحی نےکہا کہ سعودی عرب ہم سب کا فخر ہے۔ میں سعودی عرب کی قیادت، طبی عملے اور عوام کا شکر گزار ہوں۔
میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔ آپریشن کی کامیابی پر اللہ کی انمول عنایت پر سجدہ ریز ہوں۔

شیئر: