جدا کیے گئےعراقی سیامی بچوں کی حالت بہترہے
انتہائی نگہداشت وارڈ سے جنرل وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کنگ عبداللہ ہسپتال ریاض میں جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے والی سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نےکہا ہے کہ عراق کے جڑے بچوں ’علی اورعمر‘ کی حالت تسلی بخش ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الربیعہ نے مزید کہا کہ علی اورعمر کے والدین بچوں کے اندازاوربوتل سے دودھ پینے کے مناظر دیکھ کر بے حد مطمئن ہیں۔
الربیعہ نےکہا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام سے قبل علی اور عمرکوانتہائی نگہداشت کے شعبے سے بچوں کے جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا جواس بات کا پتہ دیتا ہے کہ دونوں کی حالت اب مستحکم ہے۔