Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں پہیہ نما جھولا

بیجنگ ....چین کے شہر ویفانگ میں 1771فٹ بلند دریائی پل پر ایک پہیہ نما جھولا لگایا گیا ہے جو گھومتا رہتا ہے۔ اس میں 36 بکس بنائے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں 10مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔ ان بکس میں ٹی وی سیٹس اور وائرلیس انٹرنیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ اسے جلد ہی لوگوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ اس سرکل میں کسی قسم کے اسپوکس نہیں لگے ہوئے۔یہ اپنی نوعیت کاپہلا ڈیزائن ہے جسکی بلندی 475فٹ ہے۔اس کے لگانے کے بعد آس پاس کا منظر بھی بیحد دلفریب ہوگیا ہے۔ ڈیزائنرز نے ابھی یہ انکشاف نہیں کیا کہ ان بکس میں لگے ٹی وی پر کیادکھایا جائیگا مگر لوگو ں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس بکس میں بیٹھنے کے بعد آپ دیکھ سکیں گے کہ کس طرح یہ پہیہ گردش کررہا ہے اور یوں آپ دہرا لطف لے سکیں گے۔ اس پہیے کی تیاری میں 4600ٹن فولاد استعمال ہوا ہے۔ ایک گردش پوری کرنے میں اسے تقریباً28منٹ لگیں گے۔ یہاں سیاح آکر خوب تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔ اسے جکڑے رکھنے کیلئے فولاد ی ستون لگائے گئے ہیں۔ ویفانگ سٹی کی بلدیہ کا کہناہے کہ اگلے ماہ سے اسکی آزمائش ہوگی۔

شیئر: