روس کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیرکولو کولتسیف پیر کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح اور سعودی عرب میں روس کے سفیر سرگئی کوزولوف بھی موجود تھے۔