جمہریہ تیونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کو صدارتی محل میں سعودی وزیر داخلہ اور عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی صدر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا خیرمقدم کیا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف عرب وزرائے داخلہ کونسل اور عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے تیونس میں ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق تیونس کے صدر نے عرب ممالک کے درمین سیکیورٹی تعاون کو مربوط کرنے میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کے کردار کو سراہا اور اجلاس کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔