Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان اوریمنی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

’دونوں رہنماؤں نے یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی سے ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران یمن کے تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے یمن کی تعمیر نو اور انسانی خدمات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا اشد ضروری ہے۔

شیئر: