Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم، ’بس کر نا یار، ٹیک اِٹ ایزی‘

اسحاق ڈار کی تقرری کے بعد بھی ڈالر کی قیمت پر قابو نہ پایا جا سکا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے صحافی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ملک ڈیفالٹ کر گیا ہے؟
پیر کو اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس کے بعد ایک مقامی صحافی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے حوالے سے پوچھا کہ ’کیا یہ آپ کی ناکامی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو پا رہے؟
سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے ناگوار انداز میں کہا ’بس کر نا یار، بس کر ٹیک اٹ ایزی۔‘
صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ ’اسحاق ڈار صاحب آپ معیشت کو سنبھال نہیں پا رہے؟‘
اس سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے صحافی سے سوال پوچھا کہ ’کیا پاکستان ڈیفالٹ کر گیا ہے، پاکستان نے بانڈ نہیں ادا کیا؟‘
اسحاق ڈار کی ان سوالات پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ 
ٹوئٹر صارف مصدق نیازی نے ویڈیو پر کمنٹ کیا ’ ڈرا صاحب کے بڑے دعوے اور اب سوال کرنے والے صحافیوں پہ غصہ۔ کارکردگی دکھاتے تو غصہ نہ کرنا پڑتا۔‘
اسلم مایو صارف لکھتے ہیں ’ان کے الفاظ ان کے ارادوں کا پتہ دیتے ہیں۔‘
صحافی اسلم قریشی نے اسحاق ڈٓار سے سوال و جواب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ڈار صاحب آپ کو ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد بہتر معیشت ملی تھی، پہلی مرتبہ مشکل معاشی حالات ملے ہیں یہی وجہ ہے کہ معیشت سنبھل نہیں رہی؟
ٹوئٹر صارف خان زریں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سوال کا جواب نہ ہو تو غصہ آ جاتا ہے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت 300 روپے سے بڑھ گئی ہے۔

شیئر: