سوڈان میں مزید 5 دن جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
’متحارب فریقوں نے انسانی امداد کی رسائی کے لیے جنگ بند پر اتفاق کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سوڈان میں مزید 5 دن کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سوڈان کے متحارب فریقوں نے انسانی امداد کی رسائی کے لیے جنگ بند پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب اور امریکہ نے کہا ہے کہ ’جنگ بندی کے اعلان کے باوجود متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث انسانی امداد کا کام متاثر ہوا ہے‘۔
’ہم امید رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ دونوں فریق جنگ بندی کے اعلان کا احترام کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے‘۔