سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی اور جازان میونسپلٹی نے جیزان، صبیا اور ابوعریش میں 103 ملین ریال کی لاگت سے بس سروس اور اسے چلانے کے کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ساپٹکو پانچ سال تک بس سروس فراہم کرے گی اور ایک سال تک فنون کمپنی کے ساتھ بس نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی سروس مہیا کرے گی۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ بس سروس سے سالانہ 20 لاکھ افراد سفر کی سہولت حاصل کریں گے۔
بس سروس کے نو بڑے روٹ ہوں گے۔ یہ جازان ریجن کے اہم مقامات اور تحصیلوں کو ایک دوسرے سے جوڑے گی۔ 84 بس سٹینڈ ہوں گے۔ 47 بسیں روزانہ 18 گھنٹے سروس فراہم کریں گی۔