Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں نیا تعلیمی سال 20 اگست سے، تین سیشن اور 180 دن پر مشتمل ہو گا

تعلیمی سال کا کیلنڈر 3 سیشنز اور تقریباً 38 ہفتوں  پر مشتمل ہو گا (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’1445ھ  (2023-2024) تعلیمی سال کا کیلنڈر 3 سیشنز اور تقریباً 38 ہفتوں  پر مشتمل ہو گا۔‘
وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ ’نئے تعلیمی سال میں 180 دن کلاسیں ہوں گی۔ اسی طرح مختلف قسم کی 60 چھٹیاں ہوں گی۔ علاوہ ازیں موسم گرما کی تعطیلات 68 دن پر مشتمل ہوں گی۔‘ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے اس بارے تفصیلات جاری کی ہیں۔
’پہلا تعلیمی سیشن اتوار 20 اگست  2023 کو شروع ہو گا اور 16نومبر 2023 جمعرات کو ختم ہو گا۔‘ 
’دوسرا سیشن 26 نومبر 2023 اتوار کو شروع ہو کر 22 فروری 2024 کو اختتام پذیر ہو گا۔‘ 
’تیسرا سیشن اتوار 3 مارچ 2024 کو شروع ہو گا اور 10 جون 2024 کو ختم ہو گا‘۔ 
وزارت تعلیم نے توجہ دلائی ہے کہ نرسری سے ہر مرحلے کے سکول اہلکار اور ماہرین تربیت اتوار 13 اگست 2023 سے ڈیوٹی پر آئیں گے۔
نئے تعلیمی نظام میں مختلف قسم کی 10 چھٹیاں ہوں گی ان میں سے 4 کا دورانیہ طویل ہو گا اور 2 چھٹیاں پہلے اور دوسرے سیشن کے اختتام پر ہوں گی۔ اسی طرح دوسرے سیشن کے درمیان میں چھٹی ہو گی جبکہ نیشنل ڈے اور یوم تاسیس کی چھٹی کے علاوہ عیدالفطر کی تعطیلات بھی ہوں گی۔ 
نئے تعلیمی نظام میں سرکاری و نجی جامعات، ٹیکنالوجی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کےاعلٰی ادارے، بیرون مملکت سعودی سکولوں اور کمیونٹی کے سکولوں کو مقررہ ضوابط کے مطابق ترمیم کا اختیار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 1446ھ (2024-2025) کے نئے تعلیمی سال کی شروعات 18 اگست 2024 کو ہو گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: