سعودی وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کی ہے کہ’ ایک سکول سے دوسرے سکول طلبہ کا ٹرانسفر نور سسٹم کے ذریعے ہوگی۔ منتقلی کی کے لیے کاغذی کارروائی نہ کی جائے۔‘
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ’جن طلبہ کی رہائش کے پتے تبدیل ہوگئے ہیں ان کے داخلے کے مسائل حل کرنے کے لیے تعلیمی ادارے ایک دوسرے سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’طالب علم کے سرپرست نور سسٹم کے ذریعے منتقلی کی درخواست دیں۔ کسی بھی سرپرست کی جانب سے کاغذی درخواست قبول نہ کی جائے اور نہ کسی کو منتقلی کی منظوری کاغذ پر دی جائے‘۔
محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ ’کلاسوں میں بہت زیادہ طلبہ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔