Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی متاثرین کےلیے سعودی امداد کی ترسیل جاری

امدادی مہم جاری ہے۔ گیارہوا طیارہ 30 ٹن سامال لیکرپورٹ سوڈان پہنچا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کا گیارہواں طیارہ امدادی سامان لے کر جمعرات کو پورٹ سوڈان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا جس پر 30 ٹن غذائی اشیا، ادویات  اور طبی لوازمات لدے ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے بنیادی ضرورت کا سامان ہنگامی بنیادوں پر سوڈان پہنچا رہا ہے۔ 
یاد رہے  کہ سعودی عرب بحرانی حالات اور قدرتی آفات سے دوچار برادر اور دوست ملکوں کے نادار شہریوں کو ضرورت کاسامان فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اسی پالیسی کے تحت سوڈان کی مدد کی جارہی ہے۔ اعلی قیادت امدادی سامان کی ترسیل  کے لیے فضائی پل قائم کرنے کا حکم جاری کیے ہوئے ہے۔ 

شیئر: