Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی عوام کے لے امدادی مہم میں اب تک 13 ملین ریال کے عطیات

مملکت میں ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مہم شروع کی گئی تھی(فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سوڈانی عوام کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں جمع ہونے والی رقم 13 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح وبہبود کی جانب سے سوڈانی متاثرین کے لیے مملکت میں ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عطیہ مہم شروع کی گئی تھی۔ 
امدادی مہم میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 6 ہزار 899 ریال جمع ہوچکے ہیں جو 52 ہزار 412 افراد نے رضا کارانہ طورپر جمع کرائے ہیں۔ 
واضح رہے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے تحت سوڈانی عوام کی مدد کےلیے مختلف مد میں 100 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
امدادی مہم کے لیے عوامی پلیٹ فارم ’ساھم‘ سے لانچ کی گئی تھی جس میں سوڈانی عوام کے لیے امداد جمع کی جارہی ہے۔ 

شیئر: