سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کو 18 جون (29 ذی قعدہ 1444ھ ) تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہ اتور چار جون 2023 عمرہ پرمٹ کے اجرا کی آخری تاریخ تھی۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کےروٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ترکیہ، آئیوری کوسٹ اور انڈونیشیا سے حج عازمین سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت آنے والوں کی امیگریشن کارروائی ان کے اپنے ملک میں کی جاتی ہے۔
سعودی عرب اور متعلقہ ملک کی مشترکہ ٹیمیں امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط کے حوالے سے کارروائی مکمل کرکے حج پروازویں روانہ کرا رہی ہیں۔