Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور میں شروع سے ہی سپرسٹار والی کوالٹی تھی: شاہد کپور

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔ (فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی)
بالی وُڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی تعریف کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہد کپور نے اس حوالے سے بھی بات کی کہ جب وہ سیف علی خان سے ملیں گے تو کیا کہیں گے۔
شاہد کپوراور کرینہ کپور کے افیئر کی خبریں کئی برسوں تک گردش کرتی رہی تھیں لیکن پھر دونوں کی راہیں جُدا ہوگئیں۔
کرینہ کپور نے سیف علی خان سے 2012 میں شادی کی تھی۔ اٗن کے ہاں 2016 میں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی جبکہ 2021 میں بالی وُڈ کے اس مشہور جوڑے کے ہاں جہانگیر علی خان پیدا ہوئے۔
دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں مِیرا راجپوت سے شادی کی۔ اُن کے ہاں 2016 میں بیٹی مِیشا کپور کی پیدائش ہوئی جبکہ 2018 میں بیٹے زین کپور پیدا ہوئے۔
’بالی وُڈ ببل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد کپور نے سیف علی خان کے بارے میں بتایا کہ جب وہ انہیں ملیں گے تو صرف ’ہائے‘ کہیں گے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے معلوم نہیں، میرے خیال سے ہم ’ہائے‘ کہیں گے۔ ہم ایک ہی جِم میں جاتے تھے۔ ہم نے ایک ساتھ فلم میں بھی کام کیا ہے۔
دونوں اداکار 2017 میں فلم ’رنگون‘ میں ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے۔
کرینہ کپور کے بارے میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’اپنی پہلی فلم سے ہی اس میں سپرسٹار والی کوالٹی تھی۔ یہ ان کی خاص بات تھی۔
دونوں سابق پارٹنر ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 2004 میں فلم ’فدا‘ 2006 میں ’چھپ چھپ کے‘ اور ’36 چائنہ ٹاؤن‘، 2007 میں ’جب وی میٹ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے جبکہ آخری مرتبہ دونوں 2010 میں فلم ’ملیں گے ملیں گے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
بالی وُڈ بیبو اپنے مداحوں کو تبو، کریتی سینن اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’دی کریو‘ میں نظر آئیں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ ہدایتکار سوجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں بھی نظر آئیں جو کہ کتاب ’دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ پر مبنی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور ہدایتکار ہنسل مہتا کے ساتھ بھی فلم میں کام کریں گی۔
دوسری جانب شاہد کپور ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ بھی ایک فلم کر رہے ہیں جس کا ابھی تک ٹائٹل سامنے نہیں آیا۔

شیئر: