Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ٹرمپ کا ترجمان کون ہے؟

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں ترجمے کے فرائض انجام دینے والے نوجوان کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین نے سوال  کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ نے ترجمانی کے فرائض انجام دینے والے نوجوان کے بارے میں بتایا ہے کہ انکا نام پروفیسر محمد بن عبداللہ القویزانی ہے۔ وہ الحریق کمشنری میں پیدا ہوئے۔ ماہرین کے بورڈ کے ممبر ہیں۔ بورڈ میں ترجمہ کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں۔ 2010ء میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر متعین کئے گئے۔ عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ سلمان نے انہیں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات  کے موقع پر ترجمہ  کے لئے منتخب کیا۔
 
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں
 
 

شیئر: