انسداد دہشت گردی کے لئے شہزادہ محمد بن نایف اور ٹرمپ کی ملاقات
ریاض(واس) ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی امریکی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ریاض میں ہونے والے مداکرات میں شہزادہ محمد بن نایف اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔ ولی عہد سے ملاقات کے بعد امریکی صدر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کیساتھ ہونے والے مذاکرات انتہائی حوصلہ افزا تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا اور اسے مزید وسعت دی جائیگی۔ شاہ سلمان سے ملاقات انتہائی مفید او رحوصلہ افزا رہی۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو عظیم کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور امریکہ انسداد دہشتگردی کیلئے یکساں موقف رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں