Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ اوراٹلی سے عازمین حج کے قافلوں کی آمد

سعودی وزارت حج و عمرہ نے  4 ماہ قبل ’نسک حج’ پورٹل متعارف کرایا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
اٹلی سے حج موسم 1444ھ 2023 کے لیے ’نسک الحج‘ ایپ کے ذریعے زائرین کا پہلا قافلہ  جمعرات کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعدزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا ۔ دوسری جانب ترکیہ سے ’مکہ روٹ ‘ پروگرام کے تحت عازمین  حج کا پہلا کاررواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ 
سبق نیوز کے مطابق  اٹلی اور ترکیہ کے عازمین حج کے ارض مقدس پہنچنے پرجوش استقبال کیا گیا۔ 
سعودی وزارت حج و عمرہ نے  4 ماہ قبل ’نسک حج’ پورٹل متعارف کرایا تھا اس کے تحت آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکہ اور یورپ  سے  67 ممالک کے زائرین، حج کی کارروائی کراسکتے ہیں۔ 
  وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کے وژن  2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے حج زائرین کی آمد کوآسان بنانے اور ان کے سفر حج کو ہر لحاظ سے ناقابل فراموش بنانے کے  لیے مثالی اقدامات کررہی ہے۔ 
نسک الحج پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین حج کے لیے ویزے، رہائش ، کھانے پینے، فضائی سفر، ٹرانسپورٹ اور رہنمائی جیسے کام بے حد آسان ہوگئے ہیں۔ 
نسک الحج پلیٹ فارم دنیا کی سات زبانوں میں حج کے خواہشمند افراد کو مطلوبہ معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔ 

حج ٹرمنل پرعازمین کا استقبال پھولوں سے کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

 سعودی وزارت حج و عمرہ مدینہ منورہ شاخ نے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اٹلی کے عازمین حج کی آمد پر شاندار استقبالیہ دیا۔ انہیں گلدستے ، عجوہ کھجور اور آب زمزم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔ 
نسک الحج پروگرام کے  ذریعے حج کی کارروائی کرانے والے عازمین کا یہ پہلا کاررواں ہے جو مدینہ منورہ پہنچا ۔ 
دوسر جانب ’مکہ روٹ‘ پروگرام کے تحت ترکیہ سے عازمین حج کا پہلا کاررواں جمعرات کو جدہ پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شیئر: