Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز تمغہ کیا ہے؟

ریاض شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا۔ شاہ عبدالعزیز تمغہ سعودی عرب کا اعلیٰ ترین تمغہ مانا جاتا ہے۔ یہ ریاست کے سربراہوں اور سول و عسکری اعلیٰ شخصیات کو پیش کیاجاتا ہے۔ سعودی عرب میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے زمانے میں تمغے پیش کرنے کی روایت رکھی گئی۔ شاہ عبدالعزیز تمغہ مملکت کے فرمانروا کے تصرف میں رہتا ہے۔ بیعت کے بعد فرمانروائے مملکت کو تمغہ پیش کرنے کا حق بھی ملتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز تمغہ شاہی فرمان پر پیش کیا جاتا ہے۔
 
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں
 
 
 

شیئر: