تیل اور گیس کے شعبے میں 22بلین ڈالر کے معاہدے
ریاض:ریاض میں منعقد ہونے والے سی ای او فورم کے سعودی اور امریکی تاجروں کے درمیان 22بلین ڈالر مالیت کے معاہدے طے پائے۔ تاجروں نے تیل اور گیس کے شعبے میں مختلف معاہدے کئے ہیں۔ سی ای او فورم کے شرکاء نے سعودی کے وژن 2030کی روشنی میں تجارت کے فروغ اور سعودی نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ فورم کے تحت ہونے والے معاہدوں سے 10ہزار سے زیادہ اسامیاں پیدا ہونگی۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں