ٹرمپ سے شہزادہ محمد سلمان کی ملاقات
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔ امریکی صدر کی اقامت گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع اور معیشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سلمان نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور خطے کو پر امن بنانے کی راہوں پر غور کیا۔ اس موقع پر امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر وزرائ بھی موجود تھے۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں