خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال میں نامعلوم جنگلی جانور نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ تریچ نامی گاؤں میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر مال مویشیوں پر سو سے زائد حملے کیے گئے جن میں اب تک 200 مویشی ہلاک ہوئے۔
مویشیوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ وائلڈ لائف بونی کے حکام نے کہا ہے کہ 40 مختلف مقامات پر کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ اس جانور کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔
مقامی افراد کے مطابق جانوروں کا نقصان ایک جانب مگر آئے روز رونما ہونے والے واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔
مقامی نوجوان خواجہ خلیل نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’تریچ گاؤں میں جنگلی جانور کے حملے نے بہت نقصان پہنچایا۔ اب تک 30 سے زائد بیل، 10 گائے، 140 بکرے اور بھیڑ جبکہ درجنوں مرغیاں نامعلوم جنگلی جانور کھا چکا ہے۔ ہم نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی سنگینی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شہریوں نے ایک اور تیندوا مار ڈالاNode ID: 642716