Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جہاز نما غبارہ برآمد، تحقیقات جاری

جہاز نما غبارہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو ضلع کٹھوا کے علاقے حرا نگر میں ملا۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا میں انڈین سکیورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سینچر کو یہ جہاز کی شکل کا غبارہ کٹھوا کے علاقے حرا نگر میں انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو نظر آیا اور اس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لوگو درج تھا۔
سیاہ اور سفید رنگ کے غبارے کو انڈین سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ یہ غبارہ آیا کہاں سے ہے۔
اس سے قبل فروری میں بھی سبز اور سفید رنگ کا ایک ایسا ہی غبارہ انڈیا کے علاقے شملہ میں نظر آیا تھا جس پر پی آئی اے لکھا تھا۔
انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے امرتسر میں ایک پاکستان ڈرون مار گرایا تھا جس کے ساتھ منشیات کی تھیلی بھی باندھی گئی تھی۔

شیئر: