سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہرعقیل العقیل کا کہنا ہے کہ’ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’بائپرجوائے‘ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں‘۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب میں موسمی صورتحال مستحکم ہے‘۔
’اگرسمندری طوفان ہائپرجوائے خشکی کی سمت بڑھتا ہے تو اس صورت میں ہوا کا دباو جو بلندی پرہوتا ہے وہ اس کا زورختم کردے گا‘۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر کا کہنا تھا کہ ’ طوفان کا رخ خشکی کی سمت ہونے کی صورت میں بارش کا امکان بڑھ سکتا ہے۔
اس سے قبل موسمیات کی ویب سائٹ’طقس العرب‘ّ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’بائپرجوائے‘ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔