سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کی صبح فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں سے پیرس میں ملاقات کریں گے۔
شہزادہ محمد بن سلمان جولائی 2022 میں فرانسیسی صدر سے ملے تھے۔
سعودی ولی عہد 22 اور 23 جون کو منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی بھی کریں گے۔
ولی عہد کی 19 جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے منعقد ہونے والے مملکت کے سرکاری استقبالیے میں شرکت بھی متوقع ہے۔