Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تعاون سے ملائیشیا نے کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی 

کوکین سویا بین کے کنٹینر میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا نے سعودی عرب  کے تعاون سے 302.2 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال شلہوب نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی محکمہ انسداد منشیات  نے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ پر ملائیشیا کے محکمہ انسداد منشیات سے کارروائی  کی درخواست کی تھی‘۔ 
’ ملائیشیا کے محکمہ کسٹم نے اطلاع پر 302.2 کلو گرام کوکین کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کوکین ایک اور ملک سے کنٹینر میں سویا بین میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھی‘۔ 
رنل طلال شلہوب نے کوکین کی سمگلنگ ناکام بنانے پر ملائیشیا کے محکمہ انسداد منشیات کے  مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔  
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب وطن عزیز کے امن و امان اور نوجوانوں  کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے  ہے۔ جہاں بھی اس کی اطلاع ملے گی اس حوالے  سے اقدامات کیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: