Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کی جگہ امتحان دینے والا گرفتار

نئی دہلی..... پولیس نے اپنے دوست کی جگہ امتحان دینے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جبکہ اصل ملزم کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔ امتحان دینے والا تو امتحانی مرکز کے باہر کھڑا تھا جبکہ اسکی جگہ اسکا دوست امتحان دے رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ امتحان دوپہر میں12بجے شروع ہوا جبکہ طلباءسے کہا گیا تھا کہ وہ پونے بارہ بجے تک امتحانی ہال میں پہنچ جائیں۔ ملزم راجکمار بھی نشست پر بیٹھ گیا۔ ایک گھنٹے بعد نگراں امتحان نے ہال کا چکر لگانا شروع کردیا تو دیکھا کہ کمار چیٹنگ کررہا ہے۔ خاتون نگراں نے اسکا شناختی کارڈ دیکھا تو پتہ چلا کہ اسکا تعلق ہریانہ سے ہے لیکن باتیں کرنے کے دوران اسے احساس ہوا کہ وہ تو بہاریوں جیسی بولی بول رہا ہے تب اس نے سختی سے پوچھا تو لڑکے نے سارا بھید کھول دیا اور بتایا کہ جس کی جگہ میں امتحان دینے آیا ہوں وہ باہر کھڑا ہے۔ پولیس کو فوری طور پر واقعہ کی اطلاع دیدی گئی۔لڑکے کو تھانے لیجایا گیا جہاں اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ اصل امیدوارسے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے جس نے اپنے دوست کو اپنی جگہ امتحان دینے کیلئے بھیجا تھا

شیئر: