حیدرآباد دکن۔۔۔۔۔ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر 76سالہ معمر شخص گرفتار کرلیا گیا۔اسے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔24سالہ لڑکی اپنے دادا کو عبادت گاہ لے گئی تھی جہاں دادا کی طبیعت خراب ہوگئی قریب کھڑے ملز م ونود یوان نے انہیں ان کے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی اور اپنی اسکوٹر پر انہیں گھر چھوڑآیا ۔ونود نے لڑکی کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد اسکا موبائل نمبر بھی لے لیا۔ونود نے کچھ دن بعد لڑکی کو فون پر سیروتفریح پر چلنے کی دعوت دی لیکن لڑکی نے انکار کردیا۔بعد میں وہ اس پر دباؤڈالتا رہا لڑکی نے اسے دھمکی دی کہ وہ اپنے والد کو ہر بات بتا دیگی جس پروہ غصے میں آگیا ، ایم بی اے کی طالبہ سینیئر سٹیزن کی ٹیلیفون کالز سننے سے بھی گریز کیالیکن وہ مسلسل کال کرتا رہا بعد میں لڑکی نے پولیس سے رابطہ کیا جس نے اسے گرفتار کرلیا۔سینیئرسٹیزن ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرتا ہے ۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتا ہے جبکہ بچے بیرون ملک ہیں۔عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔