Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرنلڈ شیوازنیگر کی فلم جو وہ بچوں کو ’سزا کے طور پر‘ دکھاتے تھے

فلم ’ریڈ سونجا‘ 1985 میں ریلیز ہوئی تھی (فوٹو: جوبلو ڈاٹ کام)
ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر نے بہت سی باکمال فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کی ایک فلم ایسی بھی ہے جسے ’سزا کے طور پر‘ دکھایا جاتا رہا۔
یہ کون سی فلم ہے اور یہ راز کس نے کھولا جیسے سوالات کا جواب ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے اس فلم کو آرنلڈ اپنے لیے پچھتاوے سے زیاد کچھ نہیں سمجھتے۔
’ریڈ سونجا‘ نامی یہ فلم 1985 میں بنی تھی۔
اگرچہ اس فلم کو کافی برس تک کچھ مخصوص کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا رہا تاہم مجموعی طور پر اس کو آرنلڈ کی ’مایوس کن‘ فلم بھی قرار دیا گیا ہے۔
یہ اپنی ناقص کہانی اور کاسٹ کے باعث زیادہ تر فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اس کا بجٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا مگر اس کے مقابلے میں صرف 69 لاکھ ڈالر ہی کما پائی تھی۔
اپنی اس فلم کی یاد تازہ کرتے ہوئے آرنلڈ شیوازنگر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سزا کے طور پر یہ فلم دکھاتے تھے۔
75 سالہ اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1977 میں باڈی بلڈنگ کے موضوع پر ریلیز ہونے والی ڈاکومینٹری ’پمپنگ آئرن‘ سے کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے کمانڈو، پریڈیٹر اور دی ٹرمینیٹر فرنچائز جیسی مشہورِ زمانہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ’ریڈ سونجا‘ اُن کی بدترین فلم ثابت ہوئی جس پر کافی تنقید ہوئی تھی اور ان کا کیریئر بھی متاثر ہوا تھا۔
جس کے بعد آرنلڈ نے اس فلم میں کام کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا اور اسے اپنی بدترین فلم قرار دیا تھا۔

 آرنلڈ شیوازنیگر نے اس حوالے سے انسٹاگرام ایک پوسٹ کی ہے جس کو صارفین کافی دلچپسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’جب میرے اپنی حدود سے تجاوز کریں تو ان کو اپنے کمرے میں بھیجتے ہوئے 10 بار ریڈ سونجا دیکھنے کا حکم دیتا اور دو چار بار ایسا ہونے کے بعد انہوں نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا تھا۔‘
خیال رہے ’ریڈ سونجا‘ کی بدترین کارکردگی کے باوجود آرنلڈ شیوازنیگر نے خود کو منوایا اور اس کے بعد ایسی زبردست فلموں میں کام کیا کہ آج تک ان کو دنیا کا عظیم ایکشن ہیرو قرار دیا جاتا ہے۔

شیئر: