Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی اسمبلی نے احمد السعدون کو سپیکر منتخب کرلیا

احمد السعدون 1975 سے مسلسل اسمبلی کے رکن منتخب ہورہے ہیں( فوٹو: عرب نیوز)
کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان  نے منگل کو احمد السعدون کو سپیکر منتخب کیا ہے۔ احمد السعدون پہلے تین مرتبہ اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں۔
احمد السعدون 1975 سے مسلسل قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہورہے ہیں۔
کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قو می اسمبلی کے 17 ویں سیشن کے آغاز پر اس کا اعلان کیا۔
کویتی ولی عہد نے کہا کہ’ قومی اسمبلی کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کےلیے آئینی ذرائع کو دانشمندی سے استعمال کرنا چاہیے‘۔
یاد رہے کہ کویت کے آئین کے آرٹیکل 92 اور اسمبلی ریگولیشنز کے آرٹیکل 28 کے مطابق ممبران پارلیمنٹ کو اپنے پہلے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
واضح  رہے کویت میںگزشتہ روز  شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی سربراہی میں ایک نئی حکومت تشکیل دی گئی تھی۔
 نئی کابینہ میں پندرہ وزرا شامل ہیں۔ طلال خالد الاحمد الصباح نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ ہونگے جبکہ سعد حمد ناصر البراک کو وزارت پیٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔
شیخ احمد فہد الاحمد الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ سالم عبداللہ الجابر الصباح وزیر خارجہ جبکہ عثمان محمد العیبان کو وزیر تجارت بنایا گیا ہے۔

شیئر: