Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 330 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 330 کلو گرام گرم قات (نشہ آور پتے) کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العارضہ سیکٹرمیں سرحدی محافظوں نے قات ضبط کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔ 
محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ’ اگر ان کےعلم میں سمگلنگ یا نشہ آور اشیا کی مارکیٹنگ کے حوالے سے کوئی بات آئے تو پہلی فرصت میں اس کی رپورٹ کریں‘۔ 

شیئر: