Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ برس چالیس سال کے دوران سب سے زیادہ بارش

مکہ ریجن میں کا انتہائی یومیہ اوسط 167 ملی میٹر رہا ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں اوسط بارش کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اکتوبر 2022 سے اپریل 2023 تک مملکت بھر میں برسات کے موسم میں گزشتہ چالیس سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا حجم 2.15 ارب مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں ہونے والی بارش کا انتہائی یومیہ اوسط 167 ملی میٹر ہے۔ ڈیمز میں جمع ہونے والے سیلاب کے پانی کا حجم 665 ملین مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا‘۔ 
بیان میں وزارت نے کہا کہ’ ریاض ریجن میں انتہائی اوسط بارش 222 ملی میٹر ہوئی جبکہ مکہ  مکرمہ ریجن کے ڈیمز میں سیلاب سے جمع ہونے والے پانی کی مقدار 212 ملین مکعب میٹر رہی‘۔ 
وزارت نے بتایا کہ ’جازان ریجن کے بیش ڈیم میں سیلاب سے جمع ہونے والے پانی کی انتہائی مقدار 113 ملین مکعب میٹر رہی‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ڈیم سے خارج ہونے والے پانی کا حجم 3.85 ملین مکعب میٹر رہا ہے‘۔ 

شیئر: